5 مارچ 2013 - 20:30

سيکڑوں کي تعداد ميں مصري شہريوں نے قاہرہ ميں برطانوي سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کئے ہيں-اس موقع پر مظاہرين اورپوليس کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي-

ابنا: پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگيس کا استعمال کيا - جھڑپوں ميں متعدد مظاہرين زخمي بھي ہوئے ہيں- قاہرہ کے تحرير اسکوائر کے قريب بھي پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں کي خبريں موصول ہوئي ہيں- جھڑپيں اس وقت شروع ہوئيں  جب پوليس نے التحرير اسکوائر کو ٹريفک کي رفت و آمد کے لئے کھولنے کوشش کي - مظاہرين نے تحرير اسکوائر پر دو گاڑيوں کو  بھي آگ لگادي ہے-
دوسري جانب مظاہرين کے ايک گروپ نے مرکزي بينک  کي عمارت کے سامنے جمع ہوکر تحرير اسکوائر کو کھولے جانے کے خلاف سخت احتاج کيا ہے-
مظاہرين نے  مرنے والوں کے قصاص کا مطالبہ کيا ہے- اس رپورٹ کے مطابق الاھلي فٹبال کلب کے ارکان نے  بھي سڑکوں پر آکے مظاہرے کئے اور ہوائي اڈے کي جانب جانے والي شاہراہ کو بند کرديا ہے-
مظاہرين نے جگہ جگہ ٹائر جلاکر ٹريفک کي رفت آمد معطل کردي- پوليس نے مظاہرين کو ايئرپورٹ کي جانب بڑھنے سے روکنے کے لئے ايرپورٹ  کے اطراف کا محاصرہ کرليا ہے-

.......

/169